24 فروری 2012 - 20:30

امریکی کانگریس نے پاکستان کے امور میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں انسانی حقوق کا احترام کرے۔

ابنا: امریکی کانگریس کے وفد نے جو اسلام آباد میں موجود ہے، دعوی کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور حکومت پاکستان انسانی حقوق کو اہمیت نہیں دیتی ہے۔ اس سے پہلے بھی کانگریس میں خارجہ امور کے کمیشن نے کئي بلوچ رہنماؤں کو کانگریس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی جو بلوچستان کی علیحدگي کے خواہاں ہيں۔

یاد رہے بلوچ رہنماؤں نے کانگریس کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گيا ہے کہ پاکستانی حکومت بلوچستان کے لئے حق خود ارادیت تسلیم کرے۔ پاکستان نے امریکی کانگریس کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کانگریس کے یہ اقدامات پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت ہیں۔

یاد رہے مغرب بالخصوص امریکہ اور برطانیہ قومی مسائل سے غلط فائدہ اٹھا کر دوسرے ملکوں پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ بلوچستان کے بارے میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے بعد پاکستانی عوام نے اپنی حکومت کو امریکہ سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔
 ........

/169